لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے جنوبی پنجاب میں سکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائےگا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2ماہ کے دوران 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے سستا ہوناوزیراعلیٰ مریم نواز کی بہتر حکمت عملی ، ویژن کا ثبوت ہے، کوئی عجوبہ نہیں بلکہ متحرک و فعال وزیراعلیٰ کی گڈ گورننس کا عملی مظاہرہ ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب میں پہلی بار سستی روٹی اور آٹا مل رہا ہے، عام آدمی کی ضرورت روٹی ہے ،پورا کرنا مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے، مریم نواز کمزور طبقات کی محرومیاں ختم کرنے آئی ہیں، مریم نواز کا کام بول رہا اس لیے مخالفین خوفزدہ ہیں، عوام سے کیا ہر وعدہ پورا ہوگا ،پنجاب میں صرف خدمت،ریلیف اور آسانیاں پیدا کرنے آئے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہامریم نواز پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے کارکردگی میں مقابلہ کریں، وزیراعلیٰ پنجاب کو غریب کی روٹی،آٹے اور سبزیوں کی فکر ہے، ایمرجنسی پنک ہیلپ لائن اپنی نوعیت کا انوکھا منصوبہ تمام کمزور طبقوں کےلئے ہے،پینِک ہیلپ لائن پولیس کے کنٹرول سسٹم سے منسلک ہوگا،تمام بننے والی سڑکوں، شاہراہوں کے دونوں طرف شجرکاری یقینی بنائی جائیگی، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان ہوگا، شجر کاری مہم اور مصنوعی بارش پر بھی کام ہورہا ہے، وزیر اعلیٰ کا کوئی منصوبہ صرف فائل ورکس نہیں تمام پورے ہوں گے،وزیر اطلاعات نے مزید کہا نہیں کہا مریم نواز برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں ،وزیراعلیٰ پنجاب اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں، مریم نواز کیا پہن رہی ہیں ،کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















