اسلام آباد: (بیورورپورٹ)شرح سود زیادہ ہونے پر پاکستان نے یورو بانڈ جاری کرنے کا پروگرام ملتوی کردیا،وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے قرض کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق 9 ماہ میں9.8 ارب ڈالر قرض ملا، ،رواں مالی سال کے دوران پاکستان نے 17.4 ڈالر قرض لینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، آئی ایم ایف سے ملنے والے 1.9ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والا ایک ارب ڈالر قرض کا حصہ نہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال قرض کا ہدف 17.62 ارب ڈالر سے کم کر کے 11 ارب ڈالر کر دیا ، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 6کی بجائے 2 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر 1.5 ارب ڈالر کا یورو بانڈ جاری کرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا،وزارت اقتصادی امور نے کہا حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کمرشل بینکوں سے بھی کوئی نیا قرض نہیں لیا، بیرون ملک پاکستانیوں نے 781.5ملین ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ خریدے۔
شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنے کا پروگرام ملتوی

















