لاہور:(کرائم رپورٹر،کورٹ رپورٹر)فواد چودھری کے گرد گھیرا تنگ،9 مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاملزموں کے بیانات کی روشنی میں فوادچودھری کیخلاف ثبوت مل گئے،سابق وفاقی وزیر کےخلاف درج مقدمات و تفتیش کی تفصیلات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا،گرفتار ملزموں کے بیانات کی روشنی میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست 2 رکنی بنچ کو ارسال کر دی،جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی فائل جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں2رکنی بنچ کو بھیجتے ہوئے ریمارکس دئیے آپ 2رکنی بنچ سے فوری رجوع کر سکتے ہیں۔
فواد چودھری کے گرد گھیرا تنگ،9 مئی مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ


















