ساہیوال (چوہدری اشرف سے) پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن ویمن ایمپاورمنٹ کے مطابق آر پی او ساہیوال محبوب رشید کی ساہیوال ریجن کی لیڈیز پولیس افسران سے ملاقات۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محبوب رشید نے کہا کہ لیڈیز پولیس افسران کو بہترین ورکنگ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔لیڈیز پولیس افسران کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ لیڈیز پولیس کومحکمانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ان خیالات کااظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ریجن کے تینوں اضلاع ساہیوال،اوکاڑہ اور پاکپتن کی لیڈیز پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں فوکل پرسن ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شمولیت کی۔آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ قانون شکن عورتوں کے حوالے سے قانونی آپریشنز لیڈیز پولیس کی فعال کارکردگی کی وجہ سے ہی کامیاب ہوتے ہیں،قانون شکن عورتوں سے تفتیش بھی لیڈیز پولیس آفیسرز ہی کرتی ہیں۔ورچوئل وومن پولیس سٹیشن کا نہ صرف قیام عمل میں لایا گیا ہے بلکہ فعال بھی کیا گیا ہے جہاں پر عورتوں کے تحفظ کیلئے لیڈیز پولیس کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ عورتوں پر تشدد اور ہراسمنٹ کے حوالے سے معاشرے کی خواتین کو تحفظ دیا جا سکے۔عورتوں کو حراساں کرنا، بچوں پرتشدد کے واقعات کے حوالے سے ساہیوال ریجن کے تمام تھانہ جات میں VSO لیڈیز پولیس افسر کو تعینات کیا گیا ہے اب خواتیں اپنے مسائل تھانے میں تعینات VSO لیڈی پولیس افسر کو بلاجھجک بتا سکتی ہیں۔ اسی تناظر میں لیڈیز پولیس کا کردار محکمہ پولیس میں اہم کی بجائے اہم ترین اور کلیدی ہے۔فرائض کی مکمل بجا آوری کیلئے ضروری ہے کہ لیڈیز پولیس کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ضلعی اور تحصیل سطع پر ویمن پولیس کے لیے Mother Care Centre اور ہاسٹل قائم کیے جا رہے ہیں۔لیڈیز پولیس کے مسائل کے حوالے سے ماہ وار وویمن پولیس کونسل کی میٹنگ ہو رہی ہے،تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اپنے ماتحت لیڈیز پولیس کے مسائل حل کرنے کے ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ میرا دفتر 24/7 ہمیشہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کے مرد و خواتین افسران و اہلکاروں کے مسائل کیلئے بھی کھلا ہے،اہلکاروں کے ہر مسئلے کا فوری حل اور تدارک کیا جائیگا۔
لیڈیز پولیس افسران کو بہترین ورکنگ ماحول فراہم کیا گیا ہے: آر پی او ساہیوال

















