اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بلوچستان کی وکلا تنظیموں نے بھی عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بلوچستان بارکونسل اوربلوچستان ہائیکورٹ بارنے درخواستوں میں سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے گائیڈلائنز دی جائیں،وفاقی حکومت کا قائم کردہ کمیشن کالعدم قرار اور عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنےوالوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
مبینہ مداخلت پر بلوچستان کے وکلا کابھی عدلیہ سے رجوع

















