سکیورٹی فورسز کاپشین میں آپریشن،3دہشتگرد ہلاک،ایک زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کا پشین میں آپریشن،3دہشتگرد ہلاک،ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا،دہشتگرد شدید فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے،ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا،شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ، اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا،ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔