سرمایہ کار سٹاک ایکسچینج میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں،صدر مملکت

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے کہاہے پاکستان بڑی مارکیٹ ،سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

صدر زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔

آصف زرداری نے دیگر ممالک کےساتھ پاکستان کے فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاعوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے،پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع بھی موجود ہیں، سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔