لاہور (پ ر) پنجاب کی پریمیم ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب، (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، کا ایک اعلیٰ سطحی وفد سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ کی سربراہی میں حال ہی میں کراچی کا ایک اہم دورہ کیا۔ وفد میں ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ علی وقار شاہ اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال شامل تھے۔دورے کا مقصد سی بی ڈی پنجاب میں تین کمرشل اور تین رہائشی پلاٹوں کی آئندہ نیلامی، نواز شریف آئی ٹی سٹی (این ایس آئی ٹی) اور اتھارٹی کے دیگر اہم منصوبوں کے بارے کارہابری برادری کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔وفد نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (اے بی اے ڈی) کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں حصہ لیا، اس پر وقار تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور اے بی اے ڈی کے چیئرمین آصف سیم سام، ابراہیم حبیب، سینئر وائس چیئرمین اے بی اے ڈیور محسن شیخانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ سیمینار کے دوران، سی او او سی بی ڈی پنجاب، بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے سی بی ڈی پنجاب کی آئندہ نیلامی کے بارے آگاہی فراہم کی جس میں تین کمرشل اور تین رہائشی پلاٹ نیلام کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے سی بی ڈی پنجاب میں سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع پر زور دیاجس سے ملک کے شہری اور اقتصادی منظر نامے کی تشکیل نو میں معاون ہونگے۔ سی بی ڈی پنجاب ملک کے سب سے بڑے اور اہم IT ڈسٹرکٹ، نواز شریف IT سٹی کا قیام کر رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ، سی بی ڈی پنجاب نے پہلے ہی پنجاب کی تاریخ میں دو سب سے بڑی نیلامیوں کا اہتمام کیا ہے، جو خطے کے ترقیاتی منظر نامے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان کی معیشت کو تقویت دینے میں تعمیراتی صنعت اور آئی ٹی کے شعبے کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ان شعبوں کو مزید آگے بڑھانے کیلئے قانون سازی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم کاروباری برادری کے سامنے سرمایہ کاری کے ان بے مثال مواقع پیش کررہے ہیں ہیں۔ سی بی ڈی پنجاب میں محفوظ سرمایہ کاری معیشت کی اٹھان کیلئے موثر ثابت ہوگی۔ کراچی کا دورہ سی بی ڈی پنجاب کیلئے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جو کہ مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ بڑے پیمانے پر پنجاب اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔
سی بی ڈی پنجاب میں محفوظ سرمایہ کاری معیشت کی اٹھان کیلئے موثر ثابت ہوگی:منصور جنجوعہ



















