شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر بھی بیکار، عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

لاہور(رپورٹ: نعےم جاوےد) شاہدرہ فلائی اوور بننے سے بھی شاہدرہ کے رہائشیوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں، فیروز والا شاہدرہ کچہری کے وکلاءنے سٹرک پر گاڑیاں کھڑی کر دیں۔ باقی کسر بخشی خانہ کے6 بسوں نے پوری کر دی، اسکے علاوہ بار کی طرف سے موٹر سائیکل پارکنگ سٹرک پر جس کی وجہ سے صبح 8 سے شام 5 بجے تک ٹریفک کی لمبی قطار پل پر جانے کی منتظر اور جو خوش نصیب پل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آگے سے مزدا ٹرک ون وے آ رہے ہوتے جس جن کی وجہ سے پل موت کا پل بن چکا ہے ۔عوام کا مطالبہ ہے کہ فیروز والا کچہری کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔ پل بالخصوص راوی پل پر ون وے کی خلاف ورزی پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل ضبط کئے جائیں۔اس سلسلے میں آل پاکستان انجمن تاجران شاہدرہ کے رہنما میاں خلیل عبیر نے روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پل کے افتتاح کے موقع پر کہا تھا کہ پل کے ساتھ شیخوپورہ روڈ اور دیگر سڑکوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ میرے خیال سے سڑکوں کا کام مکمل ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئیگی جہاں تک ون وے کی خلاف ورزی کا سوال ہے تو وہ اس پل کے علاوہ راوی پل سمیت پورے لاہور میں ہو رہی ہے سی ٹی او کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے۔