”جی آیاں نوں“ایرانی صدر کی بڑے تجارتی واعلیٰ سطح کے وفد کےساتھ پیر کوپاکستان آمد

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)”جی آیاں نوں“ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بڑے تجارتی واعلیٰ سطح کے وفد کےساتھ 3روزہ سرکاری دورے پر پیر کوپاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاعام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، ایرانی صدر کے ہمراہ اہلیہ ،بڑا تجارتی و اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا،صدر،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

دفتر خارجہ نے کہادونوں ممالک کی قیادتیں علاقائی و عالمی پیشرفت اور دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کےلئے دو طرفہ تعاون پر بات کریں گی،پاکستان ،ایران کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی و مذہبی دوطرفہ تعلقات ہیں، دورہ پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی قانونی تعاون کا ایم او یو کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے ایران کےساتھ باہمی قانون معاونت کا معاہدہ کرنے کی منظوری دےدی،سمری کی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی،ایم اویو پر دستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع ہیں۔