لیگی کارکن کے قاتل گرفتار ،پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں ، مریم نواز

لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،نارووال میں جاں بحق لیگی کارکن یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ،یوسف کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہاسیاست کو نفرت و ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کےلئے بڑا چیلنج ہے، سیاست تشدد و عدم برداشت نہیں،خدمت اور اصلاح کا نام ہے ،سیاست کو ذاتیات و تشدد کی حد تک پہنچانے والے ہی قوم کے اصل دشمن ہیں۔

قبل ازیں اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاچند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا،پنجاب کا مزدور،کسان،محنت کش،طلبہ اور خواتین ترجیحات میں سرفہرست ہیں،رمضان نگہبان پیکیج،20ہزار بائیکس،سستا آٹا اور روٹی چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا130ارب کا کسان پیکیج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے،عام آدمی کےلئے آسانیاں پیدا کرنے کےلئے میں اور ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں،پنجاب میںجلد لیپ ٹاپ،آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کرانے جارہے ہیں،نواز شریف کی قیادت میںن لیگ عوامی مسائل کے حل کےلئے پوری ایمانداری سے کوشاں ہے۔