دہشتگردی اور سمگلنگ کاخاتمہ یقینی بنائیں گے:صد رمملکت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے کہاہے ملک سے دہشتگرد ی اور سمگلنگ کاخاتمہ کریں گے۔

آصف زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز اہلکاروںپر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کےساتھ اظہار افسوس کیا ،صدر مملکت نے کہاسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہشتگرد ی اور سمگلنگ کاخاتمہ یقینی بنائیں گے۔