انتخابات میں شرمناک دھاندلی ہوئی،جعلی حکومت کو رہنے نہیں دینگے،فضل الر حمن

پشین:(مشرق نیوز)سربرا ہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے بلوچستان سے اٹھنے والی تحریک پورے ملک میں جائےگی،2024میں 2018سے بڑی دھاندلی ہوئی،جعلی حکومت کو رہنے نہیں دیں گے۔

پشین میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا 2024 کے انتخابات میں شرمناک دھاندلی ہوئی ،جعلی نمائندے اقتدار میں لائے گئے ،اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئیں، بتاو بلوچستان کی اسمبلی کتنے میں خریدی؟ دھاندلی کےخلاف پہلے بھی آگے تھے اور اب بھی آگے رہیں گے۔

جے یوآئی سربراہ نے کہابلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک پورے ملک میں جائےگی، جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے اب کوئی نہیں روک سکتا اگر آئین و اسمبلیوں کو روندوں گے تو پہاڑ کی طرح کھڑے رہیں گے،آپس میں لڑنے کاوقت نہیں ، سیاستدانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا،کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی ہے، اب سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں !۔

فضل الرحمن نے کہا سیاستدان سیٹوں پر نہ بکیں، ملک کو سیکولر سٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،پاکستان بنانے میں فوج کا کوئی کردار نہیں ، عوام اور مدارس نے ملک کےلئے قربانیاں دیں،بزدلی کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں،کٹھ پتلی حکمرانوں کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں،ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔