عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی :بلال یاسین

فیصل آباد (بیورو رپورٹ) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین دورہ فیصل آباد کے دوران گزشتہ شب اچانک مختلف فوڈ پوائنٹس پر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر خوراک کی سربراہی میں فوڈسیفٹی ٹیموںنے کوہ نور پلازہ میں واقع معروف ریسٹورنٹس،فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مارے اور3لاکھ کے جرمانے عائد کئے۔سلاٹر ہا¶س کو وارننگ جاری، مقدمہ درج،ایک من سے زائد غیر معیاری گوشت اور مچھلی تلف کرادی۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔سٹوریج ایریا انتہائی گندا،بدبودار ماحول،ملامین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے جبکہ تیار خوراک پر تاریخ اجراءاور تنسیخ عدم موجود،فریزر میں مردہ مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔علاوہ ازیں پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر ایکسپائر اجزاءسے خوراک کو تیار کیا جارہا تھا۔پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے اورمقدمہ درج کرا دیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں،ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے۔پنجابیوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دریں اثناءصوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں کمشنر سلوت سعید ، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایرج حیدرگوندل ، ڈی ایف سی انتصار اسلم کے علاوہ جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے تاجررہنماو¿ں اور فلورملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات کی۔ صوبائی وزیر خوراک نے ستیانہ روڈ پر ہوٹلز وتندوروں پرجا کر روٹی کا وزن بھی چیک کیا۔