سمہ سٹہ پولیس کی کارروائی،3پتنگ فروش گرفتار، سینکڑوں پتنگیں برآمد

بہاولپور:(قاسم بھٹی) تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی، پتنگ فروش گرفتار،بھاری تعداد میں پتنگیں اور جان لیوا کیمیکل ڈوریں برآمد کرلی گئیں۔

ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ نے اسپیشل انفارمیشن پر ٹیم تشکیل دے کر پتنگ فروشی میں ملوث 03ملزمان حسنین ، علی اور عبداللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مختلف رنگ و سائز کی پتنگیں اور جان لیوا دھاتی ڈور قبضے میں لے لی۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ڈی پی او اسد سرفراز خان کا واضع پیغام ہے کہ پتنگ سازی کے کاروبار اور پتنگ بازی کرنا انتہائی ممنوع ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔ پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ جرم ہے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کی اس کاوش کو سراہا۔