صدر مملکت نے ترک چیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازدیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر مملکت نے ترک چیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازدیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کےساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔