دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا:وزیر قانون

:( ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے عمر ایوب کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا مجھے حیرت اس بات کی ہے کہ قانون پڑھایا کہاں سے جا رہا ہے، قانون اور پارلیمانی روایات کا جو حال کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا ملک کے آئینی سربراہ کے خطاب کے دوران جو رویہ اختیار کیا گیا وہ شرمناک تھا۔