گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد)اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے محکمہ ایجوکیشن کے گریڈ14کے سینئر کلرک منیر قیصر کو50ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
کارروائیوں کا سلسلہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد مسعود فاروکہ کی ہدائت پر عملدرآمد کرتے ہوئے شروع کیا گیا۔
اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر رانا آفتاب نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کی گئی کارروائی کے دوران کلرک کے قبضہ سے50ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن خالد مسعود فاروکہ نے بتایا کہ کلرک قیصر منیر نے ایک کرن نامی خاتون ٹیچر کو بیرون ملک جانے کےلئے چھٹی منظور کروانے کیلئے رشوت وصول کی تھی جس پر گرفتار کیا گیا۔
گوجرانوالہ: اینٹی کرپشن حکام کا چھاپہ، محکمہ ایجوکیشن کا سینئر کلرک رشوت لیتے گرفتار

















