ڈی پی او ساہیوال کی زیرقیادت پولیس کا کریک ڈاﺅن جاری ،سینکڑوں جرائم پیشہ افراد گرفتار

ساہیوال (چوہدری اشرف سے) ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ سال 2024 کے پہلے 3 ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زبردست کریک ڈاون ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 4497 لیٹر شراب، 158 کلو سے زائد چرس، 81 کلو افیون، 1 کلو سے زائد ہیروئین اور 24 چالو بھٹیاں برآمد۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران 157 عدد پستول، 5 ریوالور، 16 عدد بندوق اور 4 عدد رائفل برآمد ۔پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران 6879 پتنگیں اور 279 چرخیاں برآمد کر کے 188 مقدمات درج ۔ 14 گینگز کے 43 ارکان،71 مجرمان اشتہاری کیٹگری اے، 1110 مجرموں اشتہاری کیٹگری بی اور 790 عدالتی مفروران گرفتار ۔تفصےل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیاں جاری سال 2024 کے پہلے 3 ماہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران340 ملزمان سے 158 کلو سے زائد چرس،81 کلو سے زائد افیون، ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد جبکہ شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 4497 لیٹر شراب، 644 لیٹر لہن اور 24 چالو بھٹیاں برآمد کر کے کل 335 مقدمات درج کرلئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کے دوران 192 ملزمان کے قبضہ سے 157 عددپستول، 16 عدد گن، 5 عدد ریوالور، 4 عدد کلاشنکوف، 3 عدد کاربین اور 500 سے زائد گولیاں برآمد کرکے کل 191 مقدمات درج کرلئے۔ رواں سال پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران اب تک 198 ملزمان کے قبضہ سے 6879 عدد پتنگیں اور 261چرخیاں برآمد کر کے کل 188 مقدمات درج کرلئے۔ ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 14 گینگز کے 43 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران 30 مقدمات درج کر کے 110 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف بھی زبر دست کریک ڈاون کیا گیا۔ مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاون کے دوران 71 مجرمان اشتہاری کیٹگری اے، 1110 مجرمان اشتہاری کیٹگری بی اور 790 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔