فیض حمید کےخلاف الزامات پر انکوائری شروع،میجر کی سربراہی میں کمیٹی قائم

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کےخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیض حمید کیخلاف نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے معاملے پر انکوائری شروع کی گئی ،پاک فوج نے سنگین الزامات پر اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دےدی ۔

کمیٹی کی سربراہی میجر جنرل کریں گے،پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ادارہ جاتی انکوائری کا فیصلہ کیا ۔