راولپنڈی:(بیورورپورٹ) اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل،دیواریں مزید بلند کر کے عمران سے سوال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، کمرہ عدالت میں 3 شیشے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کردی گئی۔
،عدالت کی جانب سے میڈیا باکس میں کوریج کےلئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ چسپاں کرکے کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا۔
ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا ،سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا،سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان پر دوبارہ جیل داخلے پر پابندی ہوگی۔
کمرہ عدالت کی دیواریں بلند، عمران خان سے سوال کرناممنوع


















