لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی صدارت پھر سنبھالنے کی تیاری کرلی،ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے نواز شریف کو پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھالنے کا مشورہ دےدیا، نوازشریف جلد ن لیگ کے صدر بن جائیں گے۔
ایک سے 2ماہ کے اندر پارٹی میں تنظیم نو کی جائے گی،تنظیم نو کے بعد نوازشریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال لیں گے اور ن لیگ کی آئندہ حکمت عملی نواز شریف ہی طے کریں گے۔
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا وزیراعظم شہبازشریف کے پاس پارٹی کیلئے وقت ہے،رائے ہے نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھال لیں، ایک 2ماہ میں فیصلہ ہو جائے گا، امکان ہے نواز شریف پارٹی صدارت سنبھالیں گے۔
نوازشریف نے پارٹی صدارت پھر سنبھالنے کی تیاری کرلی


















