تجربے بند کریں،فضل الرحمن اپنا ریٹ لگوا رہے ہیں:گنڈا پور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

خصوصی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں و دیگر کےخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس پرسماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے آئی او سے استفسار کیاشبلی فراز آپ کو تفتیش کےلئے چاہیے ،تفتیشی افسر نے کہااب تفتیش کی ضرورت نہیں رہی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے ایک ملزم کی چالان جمع ہونے سے پہلے بریت کی درخواست دائر ہوئی، بریت بھی ہوگئی ، ایک کےلئے تفتیشی کہہ رہا شواہد موجود نہیں ،باقی کا کیا ہوگا۔

دریں اثنا عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہالندن پلان ودیگرتجربے بندکردیں،قوم کا سوچیں،پی ڈی ایم2کی صورت میں ایک اورتجربہ کیاجارہاہے،قوم مزید تجربے برداشت نہیں کرسکتی،پی ڈی ایم ون کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، ملک کہاں سے کہاں چلا گیا، قوم کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں۔

گنڈا پور نے کہابانی پی ٹی ملک کی خاطربات چیت کیلئے بیٹھنے کو تیارہیں،مریم نواز کی حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے،گنڈا پور نے کہاسستی روٹی پر عمل درآمد نہ کراسکا تو کرسی چھوڑ دوں گا، فضل الرحمن ساتھ دینے کو تیار ہے تو کوئی مسئلہ نہیںمگر وہ اپنا ریٹ لگوانا چاہ رہے ہیں،ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی ف میں شامل کرایا گیا۔