اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے 9 مئی مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچیں گے، حکومت کے آتے ہی معیشت پر مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں،ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے، اپوزیشن ملکی ترقی میں ساتھ دے۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپاکستان سٹریٹجک لحاظ سے جوہری ریاست ہے ،دوست ممالک کا سنجیدگی سے معاملات پر بات چیت کرناخارجہ پالیسی کا نیا باب ہے،وزیر اعظم کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کےلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں،حکومت میں آتے ہی معیشت کےلئے کیے گئے فیصلے سے عالمی سطح پر پاکستان کی بڑی پذیرائی ہوئی، جوہری ریاست ہونا بڑی بات ہے، پاکستان میں بہت سے قدرتی، آبی ذخائر موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاوزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی پر وفدپاکستان پہنچا،سعودی وفد کا سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بہت خوش آئند ہے، سعودی پرائیویٹ سیکٹر کی پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر سے تعاون فائدہ مند ہوگا، دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کے اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔
عطا تارڑ نے کہاعالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں، سعودی وفد نے معدنیات، سیاحت و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پربات کی، پاک سعودی تعلقات مزید بڑھیں گے، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، زرمبادلہ ذخائر بڑھیں گے ،روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگاملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے ،رواںسال بمپر فصل متوقع ہے، کسانوں کی سہولت کیلئے گندم خریداری کا ہدف بڑھایا جائے گا،ہدف بڑھانے کیلئے صوبوں کو خط لکھے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا بلوچستان میں اپوزیشن جماعت کا پہلا جلسہ ناکام رہا، کمپنی چلنے والی نہیں، آپس میں دستو گریباں ہیں ،تحریک انتشار کے اندر آپس میں پھوٹ ہے،فیض آباد دھرنے پر کابینہ میں کوئی بحث نہیں ہوئی، وزیر قانون ہی کوئی تبصرہ کریں گے،پی ٹی آئی قیادت ہمیشہ متضاد بیانات دیتی ہے، جیل کے باہر کھڑا ہوکے ایک لیڈر ایک بات کرتا ہے، دوسرا کوئی اور بات کرتا ہے، آپ کے جلسے دیکھ لیے،عوام کوریلیف دینے، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے ساتھ دیں، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں ملکی ترقی کی خاطر ساتھ دیں،9مئی مقدمات جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے ،جرائم سنگین نہ ہونے والوں کو عدالت سے ریلیف مل گیا،عطا تارڑ نے کہاجاوید لطیف کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا،رانا ثنا اور جاوید لطیف کی اپنی رائے ہے، دونوں سے گزارش ہے پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں۔
مئی مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچیں گے، اپوزیشن ملکی ترقی میں ساتھ دے:عطاءتارڑ



















