اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں استفسار کیا وزارت خارجہ کی بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی؟ ۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل2 رکنی بنچنے سائفر کیس میں سزاوں کےخلاف اپیلوں پر سماعت کی ،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے دلائل دئیے
چیف جسٹس نے استفسار کیا وزارت خارجہ کی بجائے وزارت داخلہ مدعی کیوں بنی؟ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اس نکتے پر بہت زور دیا جس پر حامد علی شاہ نے کہا میں آگے چل کر اس سے متعلق عدالت کی معاونت کروں گا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل نوٹیفیکیشن کے مطابق ہوتا ہے؟ جبکہ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا جج کی تعیناتی چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت سے ہوتی ہے آپ نے کیا؟۔
حامد علی شاہ نے بتایا ہاں جی ہم نے جج کی تعیناتی اسی طرح سے کی تھی، ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں 12 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے، ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں گواہوں پر جرح پر دونوں فریق مطمئن تھے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاءکون تھے؟ پھر ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے مقرر کئے گئے وکلاءکون تھے؟ جبکہ چیف جسٹس نے استفسار کیا مائی لارڈ یہ پوچھنا چاہ رہے ہیں کہ ملزمان کے اپنے وکلاءکون تھے جن کے وکالت نامے تھے؟ اور پھر وہ وکلاءکون تھے جن کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے ملزمان کیلئے مقرر کیا؟،جسٹس میاں گل حسن نے کہا ملزمان کے اپنے اور ایڈووکیٹ جنرل کے مقرر کردہ وکلاءکا تقابلی جائزہ بہت ضروری ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے 30 جنوری 2024 کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں فیصلہ دیا،چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا آپ دلائل کیلئے کتنا وقت لیں گے؟ جس پر حامد علی شاہ نے کہا ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا کوشش کروں گا کم وقت لوں،چیف جسٹس نے کہا ہم نے سلمان صفدر کو وقت دیا آپ کو بھی دیں گے،بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔
سائفر کیس میں وزارت خارجہ کی بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی؟،اسلام آباد ہائیکورٹ

















