چونیاں : ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت،چھوٹے بڑے بیماریوں میں مبتلا

چونیاں: ( شیخ ابو بکر )چونیاں اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری،خالص دودھ، دہی ملنا محال ہو گیا،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے۔

چونیاں ،چھانگا مانگا الہ آباداور گردونواح میں خشک پاوڈر، کیمیکل اور آئل وغیرہ کی ملاوٹ سے تیار شدہ دودھ کی فروخت جاری ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی، اور تحصیل انتظامیہ، خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والا مافیا لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔

غیر معیاری دودھ کے استعمال سے بچے، بڑے، معدہ، جگر، چسٹ وغیرہ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں یہاں تک کہ لاہور جیسے بڑے شہروں میں بھی ناقص، غیر معیاری اور کیمیکل ملے دودھ کی سپلائی پہنچائی جا رہی ہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔