روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں پر100فیصد عملدرآمد کیا جائیگا ،چودھری ارشد

ننکانہ صاحب:(چودھر ی نصر اقبال) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔

چودھر ی ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضلع بھر میں روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس ہر علاقے کے ہوٹلز اور تندوروں کو چیک کررہے ہیں، گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے 160 مقامات کو چیک کیا گیا جبکہ روٹی اور نان کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی پر 34 شاپس اور تندور مالکان کو جرمانے کیے گئے ہیں ، روٹی و نان کی سرکاری قیمتوں کیخلاف ورزی پر ایف آئی آرز درج کرائی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ننکانہ صاحب میں روٹی کی قیمت 15 روپے ،نان کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات پر روٹی و نان کی قیمتوں کو فوری نافذ کیا جارہا ہے ، روٹی و نان کی مقررکردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پرکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔