لاہور:(خبر نگار)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کمیشن نے فیض آباد دھرنے کی ذمے داری پنجاب حکومت پر ڈال دی اس وقت پنجاب حکومت کے سربراہ شہباز شریف تھے، اب نواز شریف کو چاہیے شہباز کےخلاف سپریم کورٹ جائیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاسپریم کورٹ کو چاہیے اپنے پہلے فیصلے پر عملدرآمد کرائے، وزیر اعظم کو طلب کرکے ذمے داری کا تعین کرے۔
نواز، شہباز کیخلاف سپریم کورٹ جائیں، فواد چودھری


















