پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ملاقات، ملک میں 2قانون نہیں چل سکتے،عمران خان

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے ملک میں 2قانون نہیں چل سکتے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت سمیت دیگر رہنماو¿ں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم سے معمول کی ملاقات طے تھی مگر ایسے کمرے میں ملاقات کرائی گئی جس میں درمیان میں شیشے لگائے گئے ،ملاقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعہ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے، ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو ذمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں، شیر افضل مروت کے پی میں جلسے کریں گے، ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، عدلیہ سے امید ہے بانی پی ٹی آئی اپریل میں ہی رہا ہوں گے،سزائیں ختم ہونی ہیں۔