موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کیلئے پرعزم ہیں:چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) آفات سے نمٹنے اورخطرات کے تدارک میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے 16 اپریل 2024 کومعاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ IRC پاکستان کے دفتر میں ہونے والی تقریب کے دوران شبنم بلوچ کنٹری ڈائریکٹر، آئی آر سی پاکستان اوررضا اقبال، NDMAمعاہدہ پر دستخط کئے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی اس موقع پر موجودتھے۔یہ معاہدہ این ڈی ایم اے اور آئی آر سی کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے اگلے 6 ماہ کے دوران متوقع خطرات اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دیا ہے۔ قبل از وقت تیاری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام فلاحی اداروں کیلئے یہ اہم معلومات نہایت اہم ثابت ہوں گی جن کی بنیادتمام ادارے اپنے ریسپانس کو موثر بنانے کیلئے موثر تیاری اور حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا سکیں گے کہ ضرورت کے وقت فوری اقدامات کر سکیں۔ چیئرمین این ڈی ا یم اے نے فلاحی اداروں کے سالانہ منصوبوں میں استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے پیشگی اقدامات شامل کرنے پر بھی زور دیا۔ این ڈی ایم اے اور آئی آر سی کے مشترکہ تعاون سے مقامی شمولیت کے ساتھ آفات کے خطرات میں تدارک، ہنگامی حالات کیلئے ٹول کٹ کی تیاری اور مشترکہ پیشگی کارروائیوں کیلئے لائحہ عمل کی تشکیل میں مدد ملے گی اس کے ساتھ ساتھ آفات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالے سے کمیونٹیز، سول سوسائٹی کی تنظیموں (CSOs) اور دیگر مقامی اداروں اور سٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر مشاورت شامل ہے۔یہ معاہدہ متعلقہ اداروں کے صلاحیتی دائرہ کار میں اضافے کے علاوہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے اقدامات کیلئے تکنیکی معاونت کے ذریعے ملٹی سیکٹرل ریسیلینس بلڈنگ کے اقدامات کیلئے تکنیکی مدد فراہم کریگا۔ پالیسی کی تشکیل کیلئے NDMA اور IRC تعلیمی ورکنگ گروپس کو تکنیکی مدد فراہم کرنے میں تعاون کریں گے جو ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تیاری، اورتحقیق کی مدد سے موجودہ پالیسی فریم ورک کا تجزیہ کرتے ہوئے اور ملٹی سیکٹرل کلائمیٹ ایڈاپٹیو کوششوں کے ساتھ ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کریں گے۔ دونوں ادارے قومی اور صوبائی سطح پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجربات کے تبادلے کیلئے مشترکہ اقدامات بھی کریں گے۔ شبنم بلوچ کنٹری ڈائریکٹر، آئی آر سی پاکستان نے نئے تشکیل شدہ اشتراک کیلئے اپنے عزم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے تناظر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی اہم اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین NDMA اور کنٹری ڈائریکٹر IRC، پاکستان نے فیصلہ سازی کے عمل میں متعلقہ ریاستی اداروں، سول سوسائٹی اور کمیونٹی کی آوازوں پر مشتمل سہ فریقی شراکت داری کے ذریعے استحکام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس اشتراک کے ذریعے، NDMA اور IRC تجربات، وسائل اور تکنیکی مہارت کے تبادلے، موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کیلئے پرعزم ہیں۔ مشترکہ کوششوں کا مقصد پاکستان میں مستحکم معاشرے کو فروغ دینا ہے، جو مستقبل کے مسائل کیلئے بہتر تیاری اور ریسپانس کے طریقہ کار کو یقینی بناتا ہے۔