کوئینز لینڈ (مشرق نیوز) سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر ضمانت نہ ملنے پر عدالت میں گر پڑے، ان پر گھریلو تشدد سمیت 5 مختلف الزامات ہیں۔ آسٹریلوی میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹرکوضمانت کیلئے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،مائیکل سلیٹر گرفتاری کے بعدکوئینز لینڈ کے ایک ساحلی شہرمیں پولیس کی نگرانی میں تھے۔ ضمانت نہ ملنے کا فیصلہ سننے کے بعد جب اہلکار انہیں سیل میں لے جانے لگے توگر پڑے، مائیکل سلیٹر پر عائد الزامات کا سی سی ٹی وی کیمروں میں ثبوت موجود ہے۔ مائیکل سلیٹر کے وکیل نے اپنے موکل کے سڈنی کے ری ہیب سنٹر میں رہنے کی استدعا کی، مائیکل سلیٹر نے تمام الزامات سے انکارکیا ہے، پولیس نے مائیکل سلیٹر کی ضمانت کی مخالفت کی اور عدالت میں تمام الزامات کی فہرست ثبوتوں کے ساتھ پیش کی۔ 54 سالہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ میچوں میں 5 ہزار 312 رنز بنائے، مائیکل سلیٹر نے 42 ون ڈے میچز میں 987 رنز سکور کئے، مائیکل سلیٹر ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کے شعبے سے منسلک ہوگئے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹر ضمانت نہ ملنے پرعدالت میں گر پڑے



















