حکومت کا عوام پر ایک اور وار پٹرول4.53،ڈیزل8.14روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا،پٹرول4.53، ڈیزل8.14روپے لٹر مہنگا کردیا-

نئے نرخوں کا اطلاق پندرہ روز کیلئے ہوگا وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا-

اضافے کے بعد پٹرول 293.94اور ڈیزل 290.38روپے لٹر ملے گا۔