وزیرآباد:(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ نواز جھوٹ اور تباہی کی نہیں بلکہ ملکی ترقی کی سیاست کرتی ہے۔عوام سے کیا ہر وعدہ پورا ہوگا۔ایم این اے شازیہ فرید کا پی پی 36میں االیکشن کمپین کے دوران گفتگو۔ حلقہ پی پی 36 کے مقامی لیگی رہنما رانا فیصل نذیر ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید کے ساتھ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
اس موقع پرشازیہ فرید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)حکومت نے ہمشہ عوام کی خدمت کی اور ایسی سیاست پر ہی یقین رکھتی ہے۔موجودہ حکومت عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گی۔انتشار پارٹی نے ملک میں بدامنی اور شر انگیزی کے ویڑن پر چل کر تباہی کاسبب بنی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدوار عدنان افضل چٹھہ کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ وہ علاقے کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ہمارا امیدوار کام کرنے کا جذبہ رکھتا ہے لیکن اس کے لیے آپ کے ووٹ سے کامیاب ہونا بہت ضروری ہے۔
رانا فیصل نذیر نے کہا کہ یہ علاقہ ہمیشہ مسلم لیگ نواز سے محبت کرتا ہے۔اب کی بار بھی یہ انہی محبتوں کا ساتھ دیں گے۔اس موقع پرچودھری ناصر محمود رہاڑ، حسن اصغر رہاڑ و دیگر رہنما ہمراہ تھے۔
ن لیگ ملکی ترقی کی سیاست کرتی ہے، شازیہ فرید

















