ٹوبہ ،گھریلو جھگڑے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا،خاتون نے 5بچوں سمیت زہر نگل لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (بیورورپورٹ)گھریلو جھگڑے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا،خاتون نے 5 بچوں سمیت زہر نگل لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں بچیوں کے رشتے کے تنازع پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، خاتون نے طیش میں آکر پہلے 5 بچوں کو زہریلی چیز کھلائی پھر خود بھی کھالی، 18 سالہ مدیحہ، 17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقرا اور 7 سالہ علی حسن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے مبینہ طور پر زہر دینے کے الزام پر شوہر کو حراست میں لے لیا، شوہر نے بیان میں کہا بچیوں کے رشتے کی وجہ سے بیوی کیساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا، میری غیر موجودگی میں پتہ نہیں کیا کھایا ،فون پر بات ہوئی تو سب الٹیاں کررہے تھے۔