فیروز والہ: (شہباز بھٹی)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات نے عدالتی احکامات کو لات ماردی فیکٹریوں کو فیروز والہ میں پائرولیس پلانٹ چلانے کی کھلی چھوٹ دیدی فیکٹریوں کے پائرولیس پلانٹ چلنے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا شہریوں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ پنجاب کے اندر کوئی بھی پائرولیس پلانٹ نہیں چلایا جائے گا مگر فیکٹریوں کے پائرولیس پلانٹ دن رات کاربن بنا رہے ہیں معتددبار نشاندہی کروانے کے باوجود بھی پیپرز مل ڈائنگ مل رولنگ مل فرنس بغیر امیشن کنٹرول سسٹم کے دن رات الودگی پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے مگر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی احتجاجی مظاہرین نے ارباب اختیار سے گزارش کی ہے کہ فیروز والہ کے علاقے میں قائم فیکٹری کے پائرولیس پلانٹ فوری بند کئے جائیں تاکہ فضائی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے اور شہریوں کو تازہ آب و ہوا میسر ہوسکے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سے جب موقف لیا گیا تو انہوں نے ٹال مٹول کرنا شروع کر دیا۔
فیروز والہ :ڈی ڈی ماحولیات کی نااہلی ،فیکٹریوں بیماریاں پھیلانے لگیں

















