اسلام آباد، لاہور: (بیورو رپورٹ+ کورٹ رپورٹر) دھمکی آمیز خطوط کا دائرہ وسیع، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کو بھی خط موصول ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ، اطہر من اللہ، جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو دھمکی آمیز خطوط یکم اپرپل کو ملے، خطوط میں پاوڈر پایا گیا، دھمکی آمیز اشکال بھی بنی ہوئی تھیں، سپریم کورٹ کے ججوں کو خط گل شاد نامی خاتون کی طرف سے لکھے گئے، خطوط کو کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان، سینئر ججز شجاعت علی خان، عابد عزیز شیخ، شاہد بلال اور جسٹس عالیہ نیلم کو بھی دھمکی آمیز خطوط بھجوائے گئے، خطوط فاضل ولد منظور علی شاہ کے نام سے بھجوائے گئے۔
خط ملنے پر ڈی ایس پی نے معزز جج کے سامنے کھولا تو پاﺅڈر و تحریرموجود تھی، ڈی ایس پی نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاﺅڈر بھی کھول دیا جس سے پاﺅڈر نیچے گر گیا، معزز جج نے ڈی ایس پی کے روئیے پر تشویش کا اظہار کیا اور سی ٹی ڈی افسر نے ڈی ایس پی کو ڈانٹ پلادی،سی ٹی ڈی افسر نے خطوط قبضے میں لےکر تفتیش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق خطوط میں ججز کو دھمکیاں دی گئیں ،موصول ہونےوالے مشکوک خط میں پاوڈر اور تحریر موجود ہے ، اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی ٹیم ،ڈی آئی جی آپریشن ناصر رضوی سمیت پولیس افسر لاہور ہائیکورٹ پہنچے اور عدالت کی سکیورٹی مزید سخت کردی ،دھمکی آمیز خطوط موصول کرانے والے نجی کورئیر کمپنی کے ملازم کو حراست میں لے لیاگیا،دریں اثنا سی ٹی ڈی کی ٹیم نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ،وفاقی پولیس نے معاملے کا الگ سے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط ملزموں نے لیٹر باکس میں ڈالے،ڈاکیا خطوط لیٹر باکس سے نکال کر ڈاک آفس لایا اور وہاں سے متعلقہ ایڈریس پر بھیجا گیا،سی ٹی ڈی نے لیٹر باکس سے خطوط نکال کر پہنچانے والے پوسٹ مین کو حراست میں لیا، بعدازاں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خطوط کس لیٹر باکس سے ملے، پوسٹ مین مکمل طور لاعلم نکلا، ڈاکیے نے معمول کے مطابق خطوط نکال کر متعلقہ ایڈریس پر بھجوائے،دھمکی آمیز خطوط کی فرانزک رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئیں گے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ میںسائفر کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو روسٹرم پر بلایا اور آئی جی ،ایس ایس پی آپریشنز کو فوری طور پر طلب کیا،ڈی آئی جی نے پیش ہوکر کہاابھی تک کسی کے پاس آئی جی کا ایکٹنگ چارج نہیں، اسلام آباد پولیس کے تمام آپریشنز میں دیکھ رہا ہوں،خطوط فرانزک معائنے کےلئے بھجوا دئیے ،3سے 4دن میں رپورٹ آ جائے گی،عدالت نے پوچھا کہاں سے خطوط پوسٹ کیے گئے؟۔
ڈی آئی جی نے کہا سٹیمپ نہیں پڑھی جارہیں، سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو بھی خطوط ملے ،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاہر بصورت خط بھیجنے والی ریشماں کو ڈھونڈنا چاہیے،چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈی آئی جی سے کہا آپ ابھی سٹیمپ کے پیچھے پڑے ہیں؟ کیا تمام خطوط ایک ہی ڈاک خانے سے آئے؟ ڈی آئی جی نے کہا خطوط پر سٹیمپ مدھم ہے مگر راولپنڈی کی سٹیمپ پڑھی جاری ہے۔
عدالت نے پوچھا آپ دونوں افسروں نے خطوط کے لفافے دیکھے، ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا بظاہر راولپنڈی جی پی او لگ رہا ہے، جی پی او میں پوسٹ نہیں ہوا کسی لیٹر باکس میں ڈالا گیا، لیٹر باکس کی سی سی ٹی وی اور ایریا کی معلومات حاصل کر رہے ہیں اور تحقیقات کےلئے کمیٹی بھی تشکیل دےدی۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















