بہاولنگر:(میاں افتخار)بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر صاف ستھرا پنجاب مہم پر سوالیہ نشان بن گیا، کوڑے کے لگے ڈھیروں کو لگائی جانے والی آگ سے اٹھنے والا زہریلا دھواں مریضوں کےلئے وبال جان بن گیا، تمام تر صورتحال پر ضلعی انتظامیہ ایڈمنسٹریٹر اتھارٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
بہاولنگر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات کا انکشاف، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے لگا، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ کے لگے ڈھیروں کو تلف کرنے کی بجائے آگ لگائی جاتی ہے جس کا زہریلا دھواں ہسپتال میں اعلاج کےلئے آئے مریضوں کےلئے تکلیف کا باعث بن رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں صاف ستھرا پنجاب مہم جاری ہے مگر تو ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کی انتظامیہ عملی طور پر اس مہم کی نفی کرتی دیکھائی دے رہی ہے، تمام تر صورتحال کا علم ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ بھی سرد مہری کا شکار ہے، مریضوں انکے لواحقین اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اس بابت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















