پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،22ہشتگرد گرفتار

لاہور: ( کرائم رپورٹر)پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا،22دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردی خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 232انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، کارروائیاں لاہور، بہاولپور ، میانوالی، بہاولنگر ، راولپنڈی ، چینوٹ، پاکپتن، خانیوال ، چکوال، اٹک اور سرگودھا میں کی گئیں،لاہور سے القاعدہ کو مالی معاونت کرنے والے 2،بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم ٹی ٹی پی کاایک خطرناک دہشتگرد بھی گرفتار کیا گیا۔

قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 2ڈیٹونیٹر ،60فٹ حفاظتی فیوز وائر، اسلحہ، گولیاں، 3ای آئی ڈی بم اور نقدی برآمد کر لی ،دہشتگردوں کی شناخت شہزاد ،مدثر، فضل مولا، اعظم ، رحمان، شفیق ،ذیشان وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

حکام کے مطابق دہشت گرد اہلکاروں اور سرکاری دفاتر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں ۔