اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے ججز کے خط پر ازخود نوٹس لے لیا، پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دےدیا گیا۔
7 رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے،جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہیں۔ 7 رکنی لارجر بنچ بدھ کی صبح ساڑھے 11 بجے سماعت کرےگا۔
ذرائع کے مطابق ازخود نوٹس لینے کیلئے معاملہ 3رکنی کمیٹی کے سامنے زیرغور آیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ازخود نوٹس لینے کی منظوری دی۔
ججز خط پر ازخود نوٹس،چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ تشکیل



















