پشاور:(بیورورپورٹ)روپوشی ختم،حماد اظہر منظر عام پر آگئے،پشاور ہائیکورٹ نے 51مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے حماد اظہرکی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی ،عدالت نے 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔
بعد ازاں عدالت کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا روپوشی کے دوران ملک میں ہی تھا،8 ماہ سے ملک کے قانون کا مذاق ،عدلیہ، جمہوریت اور انسانیت کسی کو نہیں چھوڑاگیا،2دنوں میں پریس کانفرنس کرکے اہم تفصیلات سامنے لاﺅں گا۔
روپوشی ختم،حماد اظہر منظر عام پر آگئے،راہداری ضمانت منظور


















