اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کسٹمر سروس سنٹر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری کی زیر صدارت کسٹمر سروس سنٹر کی ورکنگ پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نے کسٹمر سروس سنٹر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں کسٹمر کئیر سینٹرز پر موصول ہرشکایت کا فون کال کے ساتھ فالواپ کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صارفین کو ان کے مسائل کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔وفاقی وزیر نے اجلاس میں صارفین کی شکایات کے حل کی غلط رپورٹنگ کی نشاندہی کی ۔ وفاقی وزیر نے 2018 سے موصول ہونیوالی تمام شکایات کا جامع تجزیہ کرنے کی ہدایت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ابتدائی حل شدہ اور بعد میں غلط ثابت ہونے والی شکایت کے حجم کا اندازہ لگایا جائے۔وفاقی وزیر نے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےشکایات کے ازالے کے ٹائم فریم کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ وفاقی وزیر نے پی آئی ٹی سی کو اپنے کسٹمر کیئر سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نے صارفین کی شکایات کے بروقت حل پر زور دیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ پی آئی ٹی سی کے سٹینڈرڈ پر عملدرآمد میں ناکامی کو افسران کی اے سی آر کا حصہ بنایا جائیگا اور ایسے افسران کو ترقی کیلئے شمار نہیں کیا جائیگا۔
کسٹمر سروس سنٹر کی کارکردگی غیر تسلی بخش، سٹینڈرڈ پر عملدرآمد میں ناکامی کو افسران کی اے سی آر کا حصہ بنایا جائیگا : اویس لغاری

















