سیالکوٹ:(رانا سلیم اختر)تحریک انصاف کی سابق امیدوار این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کیمپین میں مفت بجلی فراہم کرنے کے نعرے مارنے والی جعلی فارم 47 سے بنی جعلی پی ڈی ایم 2 کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی قوم کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے بجلی گرا دی ہے۔ عوام پہلے ہی ان کی 16 ماہ کی کارکردگی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، اب مزید برداشت اپنے اندر کہاں سے پیدا کریں اور ضروریات زندگی کیسے پوری کریں؟ جعلی فارم 47 کی پیداوار نااہل حکومت نے بجلی کی قیمت میں 2.75 روپے اضافہ کرکے عوام پر بجلی گرادی ۔
ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا نظام اور جھوٹ پر قائم حکومت کے جعلی ارکان اسمبلی کےخلاف ہماری قانونی جنگ جاری ہے سیالکوٹ کے وو ٹ چور خواجہ آصف کےخلاف الیکشن کمیشن کے بعد اب الیکشن ٹربیونلز میں کیس دائر کردیا گیا،عدلیہ میں موجود معزز ججز سے بھی کہتی ہوں اب دباﺅ اور دھمکیوں کو مسترد کرنے کا وقت آچکا ہے آپ انصاف اور قانون کے مطابق فیصلے دیں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
بانی تحریک انصاف نے پہلے قوم کو یہ بتلایا کہ قوم کا پیسہ چوری کرنیوالے کون لوگ ہیں ‘حالیہ انتخابات میں یہ بھی قوم کو معلوم ہو چکا ہے کہ یہ کس طرح انتخابات چوری کرتے ہیں اب قوم یہ بھی جانتی ہے کہ فارم 45والے کون ہیں اور فارم 47والے کون ہیں تحریک انصاف نے قوم میں سیاسی شعور بیدار کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساڑھے 3سالہ دور میں پاکستان تیزی کےساتھ بحرانوں سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن ہو چکا تھا ‘مگر پی ڈی ایم کی شکل میں 14جماعتوں پر مشتمل ٹولہ مسلط کیا گیا جس نے 16ماہ میں قوم کو مہنگائی،بیروزگاری،بجلی،گیس اور پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے تحفے دیئے اور اب پھر وہی ٹولہ قوم کا مینڈیٹ چوری کرکے اقتدار میں آیا ہے اب پھر بجلی،گیس اور پٹرول کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔
فارم47کی پیداوار نااہل حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی، ریحانہ ڈار

















