لاہور:(کرائم رپورٹر)سمن آباد میں رسول پارک کے قریب رشتے کے تنازع پر فائرنگ ،3 افراد جاں بحق ہوگئے،2 زخمی ہوگئے۔
ملزم ندیم کی سمن آباد گول چکر کے قریب سرفراز کے گھر سال قبل منگنی ہوئی تھی،جھگڑا ہونے پر فائرنگ کردی، سرفراز سمیت 3 افراد موقع پر چل بسے،2زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،بعدازاں ملزم ندیم نے خودکشی کر لی،ایس پی اقبال ٹاو¿ن اخلاق تارڑ نے کہادرخواست ملنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
سمن آباد ،رشتے کے تنازع پر فائرنگ،3افراد قتل ،ملزم کی خودکشی


















