لاہور:(سپورٹس رپورٹر)بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے پر شاہین آفریدی نے کہاہے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات تھی، ہمیشہ یادوں و مواقع کو یاد رکھوں گا، ٹیم کا کھلاڑی ہونے کے ناطے میرا فرض ہے اپنے کپتان بابر اعظم کی حمایت کروں۔
شاہین نے کہامیں بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں ،احترام موجود ہے، میدان کے اندر اور باہر مدد کرنے کی کوشش کروں گا،ہم سب ایک ہیں، مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانے میں مدد کرنا۔
ہم سب ایک،میدان کے اندر اور باہر کپتان کی مدد کرونگا،شاہین شاہ



















