الخدمت فاونڈیشن کاکفالت یتامی پروگرام کے تحت گرینڈ افطار
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الخدمت فاونڈیشن نے کفالت یتامی پروگرام کے تحت 2 ہزار یتیم بچوں ، بیوہ خواتین اور اولڈ ایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کےلئے گرینڈ افطار اورعید تحائف تقسیم کا اہتمام کیا ۔
تقریب میں شریک بچوں کےلئے جمپنگ کیسل،فیس پینٹنگ، میجک شو اور بچیوں کےلئے مہندی کے سٹال کا خاص اہتمام رہا،عیدی، کپڑے ودیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا30 ہزار یتیم بچوں کی کفالت پرسالانہ اڑھائی ارب خرچ کررہے ہےں،آرفن کی باہمت ماوں و بزرگوں کےلئے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جاتا ہے،تقاریب کا مقصد آرفن بچوں، باہمت ماوں اور اولڈایج ہومز میں مقیم بزرگوں میں احساس محرومی ختم کرکے رمضان و عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔

















