واشنگٹن،اسلام آباد :(بیورورپورٹ ،بیورورپورٹ)امریکہ اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن نے وزیر اعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔
امریکی صدر نے خط میںنومنتخب حکومت کےلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے عوام میںشراکت داری دنیا اور اقوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے، امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کےلئے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔
جوبائیڈن نے کہاپائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام و سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی و سب کےلئے تعلیم مشترکہ ویژن ہے ،ملکر فروغ دیتے رہیں گے۔
امریکی صدر نے کہاپاکستان کےساتھ ملکر انسانی حقوق کے تحفظ و ترقی کے فروغ کےلئے پرعزم ہیں، دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے،عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے،واضح رہے وزیراعظم شہبازشریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا پہلا خط ہے۔
اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا،جوبائیڈن کاشہباز کو خط

















