مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا گیاتو کے پی میں سینٹ انتخابات ملتوی کردینگے،ECP

اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا گیاتو کے پی میں سینٹ انتخابات ملتوی کردینگے،الیکشن کمیشن نے عندیہ دےدیا۔

الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس بلا کر حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینٹ انتخابات ملتوی کر دئیے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا حلف نہ لینے کی صورت میں الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میںسینٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا،فیصلے میں کہا گیا مخصوص نشستوں پر نئے ارکان سے حلف نہ لیا گیا تو صوبے میںسینٹ الیکشن کی تاریخ میں توسیع کر دی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیاووٹ ڈالنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا،تحریری فیصلے میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو ممبران سے حلف لینے کا حکم دےدیا۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔