پی ٹی آئی کا ”احتجاج قیدی 804“ شروع کرنے کااعلان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے ”احتجاج قیدی 804“ شروع کرنے کااعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ،بانی پی ٹی آئی نے 3نام بتادئیے،تحفظ کی ذمہ داری طاقتور لوگوں پر عائد ہوتی ہے،190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں گواہ نے عدالت میں مان لیا حکومت کا کوئی نقصان ہوا نہ بانی پی ٹی آئی نے فائدہ لیا،بانی پی ٹی آئی نے کہا میرا جینا مرنا پاکستان کےلئے ہے،اپنا مینڈیٹ واپس لینے کےلئے کوشش کر رہے ہیں، رانا ثنانے کہا تھا بانی پی ٹی آئی رہیں گے یا پھر ہم،بشریٰ کے بیان کو پارٹی پالیسی سمجھا جائے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا میں قیدی 804 کے نام سے بڑا جلسہ کریں گے۔

شیرافضل مروت نے رمضان المبارک کے دوران ہی خیبرپختونخوا سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا6ماہ کے دوران شریف خاندان کےلئے انصاف کی ندیاں بہا دی گئیں مگر کینسر کی 75سالہ مریضہ یاسمین راشد تاحال انصاف کی منتظر ہے،9 مئی کے سوچے سمجھے ڈرامے اور ڈھکوسلے کے نام پر قیادت کو پابند سلاسل کیا گیا،خیبرپختونخوا میں ”احتجاج قیدی 804“ شروع کریں گے۔