موسم گرما میں پانی بحران کا خطرہ، ارسا کا اجلاس طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)موسم گرما میں پانی بحران کا خطرہ،صوبوں کو پانی کی دستیابی و تقسیم پر ارسا نے 2 اپریل کو ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس چیئرمین ارسا کی زیر صدارت ہوگا ،چاروں صوبائی وزرائے آبپاشی، واپڈا اور محکمہ موسمیات کے حکام شرکت کریں گے،ذرائع کے مطابق جون میں پانی بحران میں شدت کا خدشہ ہے اگر جون میں بارشیں نہ ہوئیں تو تربیلا ،منگلا میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو جائےگا،ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں دریاوں میں پانی کی دستیابی اور تقسیم کا تخمینہ لگایا جائے گا۔