مخصوص نشستوں کی آئینی طریقے سے تقسیم ،سنی اتحاد کونسل حق دار نہیں،پشاور ہائیکورٹ

پشاور: (بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں کی آئینی طریقے سے تقسیم ہوئی ،سنی اتحاد کونسل حق دار نہیں، پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاالیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق ہے اور ہائیکورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سننے کا اختیار ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہوسکتیں، سنی اتحاد کونسل خواتین کی مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں، مقررہ وقت گزرنے کے بعد مخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کرائی جاسکتی، اس لئے درخواست خارج کی جاتی ہے

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت کا مخصوص نشستوں پر حق ہوتا ہے لیکن جنرل الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، یہ دلیل کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو نہیں دی جاسکتیں غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کو آئینی طریقے سے تقسیم کیا۔